14 جولائی 2018 - 08:57
مستونگ حملے میں شہید ہونے والے افراد کی تعداد 200 تک پہنچ گئی/ سانحہ مستونگ میں شہدا کی تدفین، بلوچستان میں سوگ

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقہ مستونگ میں عوامی پارٹی کی انتخابی مہم کے دوران خود کش حملے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 200 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 150 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں ۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روزبلوچستان عوامی پارٹی کی انتخابی مہم کے دوران ہونے والے خودکش حملے میں عوامی پارٹی کے سراج رئیسانی سمیت 200 افرد کی شہادت پر صوبے بھر میں فضاسوگوار ہے جب کہ بلوچستان میں پرچم سرنگوں ہے۔
گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع مستونگ میں درین گڑھ کے قریب بلوچستان عوامی پارٹی کی انتخابی مہم کے دوران ہونےوالے خودکش حملے کے نتیجے میں سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کے چھوٹے بھائی سراج رئیسانی سمیت 200 افراد شہید اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔ سانحہ مستونگ کے واقعے پر بلوچستان عوامی پارٹی نےتین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے جب کہ درین گڑھ اور سراج رئیسانی کے آبائی علاقےکانک سمیت مستونگ بھرمیں سوگ منایا جارہا ہے، درین گڑھ اور کانک کے علاقوں میں کاروباری سرگرمیاں بھی معطل ہیں۔

سانحہ مستونگ میں شہید ہونے والے نوابزادہ سراج رئیسانی کے خاندانی ذرائع کے مطابق ان کی نماز جنازہ شام ساڑھے چار بجے ایوب اسٹیڈیم میں ادا کی جائے گی۔

.......

/169